27 جنوری، 2017، 3:48 PM

امریکی بارڈرپٹرول چیف مارک مورگن نے نوکری چھوڑ دی

امریکی بارڈرپٹرول چیف مارک مورگن نے نوکری چھوڑ دی

میکسیکو بارڈر کے ساتھ دیوار کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی امریکی بارڈرپٹرول چیف مارک مورگن نے نوکری چھوڑ دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو بارڈر کے ساتھ دیوار کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی امریکی بارڈرپٹرول چیف مارک مورگن نے نوکری چھوڑ دی ہے۔ اطلاعات کےمطابق امریکی بارڈرپٹرول چیف مارک مورگن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کے بارڈر کے ساتھ دیوار بنانے کے اعلان کے بعد نوکری چھوڑدی دی ہے،ابھی تک واضح نہیں کہ مورگن سے عہدہ چھڑایا گیا یا وہ خودمستعفی ہوئے،امریکی بارڈرپٹرول ایجنسی میکسیکواورکینیڈاکےساتھ امریکی سرحد کی نگران ہے۔
مورگن کو اس پوسٹ پر جون میں تعینات کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داری اکتوبر 2016ءمیں سنبھالی تھی ۔ ایک سابق ایف بی آئی اہلکار کے مطابق امریکی بارڈر پر 20000ایف بی اہلکار جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک حکم نامے میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس منصوبے کے سو فیصد اخراجات بھی میکسیکو سے لیے جائیں گے۔ لیکن میکسیکو کے صدر نے اخراجات دینے سے انکار کردیا ہے۔

News ID 1870019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha